وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس:سانحہ چارسدہ پر ہونیوالی پیش رفت پر زیربحث

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 29 جنوری 2016 14:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 29 جنوری۔2015ء) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا -اجلاس میں سانحہ چارسدہ پر ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے بھی بحث ہوئی ، ملک کی سیاسی صورتحال بھی زیر غور آئی- اجلاس میں ملک میں مجموعی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کو سانحہ چارسدہ میں ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا ، اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے بھی شرکت کی۔