ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس کی جوڑی نے آسٹریلین اوپن ٹینس گرینڈ سلام ڈبلز مقابلوں کا فائنل جیت لیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 29 جنوری 2016 14:48

ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس کی جوڑی نے آسٹریلین اوپن ٹینس گرینڈ سلام ..

سڈنی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 جنوری۔2016ء) بھارت کی ثانیہ مرزا اور سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگس کی جوڑی نے آسٹریلین اوپن گرینڈ سلام ٹینس مقابلوں میں خواتین کا ڈبلز مقابلوں کا فائنل جیت لیا ہے۔فائنل میچ میں اس جوڑی نے جمہوریہ چیک کی آندریا لاوواکووا اور لوسی ہرادسکا کی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں سات چھ اور چھ تین سے شکست دی۔

(جاری ہے)

مخالف جوڑی نے پہلے سیٹ میں تو جم کر ثانیہ اور مارٹینا کا مقابلہ کیا اور مقابلہ ٹائی بریکر تک لے گئی تاہم ٹائی بریکر کا فیصلہ بھارتی اور سوئس کھلاڑی کی جوڑی کے حق میں ہوا۔پہلے سیٹ کے برعکس دوسرے سیٹ میں مقابلہ یکطرفہ ہی رہا اور ثانیہ اور مارٹینا نے یہ سیٹ تین کے مقابلے میں چھ گیمز سے جیت کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔یہ جوڑی اس سے قبل 2015 میں ومبلڈن اور یو ایس اوپن میں بھی خواتین کے ڈبلز مقابلے جیت چکی ہے اور یہ ان لگاتار تیسرا گرینڈ سلام اعزاز ہے۔اب ان کی نظر جون میں فرنچ اوپن مقابلوں پر ہے جس میں فتح کی صورت میں یہ ایک ہی وقت میں تمام گرینڈ سلام مقابلے جیتنے کا منفرد اعزاز حاصل کر سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :