(ن)اور پی پی ایک ہی کشتی کے سوار ہیں ،الزام تراشی کر کے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا دونوں کا وطیرہ بن گیا ‘ سعدیہ سہیل رانا

جمعہ 29 جنوری 2016 15:07

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی ایک ہی کشتی کے سوار ہیں ،ایک دوسرے پر الزام تراشی کر کے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا دونوں پارٹیوں کا وطیرہ بن گیا ہے ،اندر سے ایک دوسرے سے ملے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے آفس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا حقائق قوم کے سامنے لانے میں بھرپور قردار ادا کر رہا ہے اربوں کے گھپلے چھپانے کے لئے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف ایک عرصے سے دونوں جماعتوں کے مابین مک مکا کی نشاندہی کر رہے ہیں۔

قوم کو حقائق بتانے کے لئے کسی خاص وقت کے تقرر کی ضرورت نہیں، وقت آن پہنچا ہے کہ ذاتی مفادات پس پشت ڈال کر ملک کو نقصان پہنچانے والوں کو بے نقاب کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد دونوں جماعتوں میں پھر صلح ہونے کا امکان ہے کیونکہ ماضی میں ایسا ہوتا چلا آرہا ہے۔

متعلقہ عنوان :