پابندی کے باوجود اسمگل شدہ سگریٹس کی فروخت سرعام جاری

جمعہ 29 جنوری 2016 15:07

ڈونگہ بونگہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء ) حکومت پاکستان کی جانب سے پابندی کے باوجود اسمگل شدہ سگریٹس کی فروخت سرعام جاری ، دکانداروں کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی جا سکی ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹوریٹ انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن (ان لینڈریونیو) حکومت پاکستان کی جانب سے تمام ہول سیل ڈیلرز اور ریٹیلرز کے نام سے اخبارات میں متعدد مرتبہ مشتہر کیا گیا تھا کہ کوریا سے اسمگل شدہ سگریٹ پائن اور اس سے مماثلت رکھتی دیگر سگریٹس نہ صرف مضر صحت ہیں بلکہ ان تمام ضابطوں کی خلاف ورزی بھی کرتی ہیں جن کی حکومت پاکستان کی جانب سے ہدایات ہیں،سگریٹ پیک پر نابالغ فروخت انتباء پرنٹ نہیں،سگریٹ پیک پر خوردہ قیمت پرنٹ نہیں،حکومت کی مقرر کردہ صحت وارننگ پرنٹ نہیں جبکہ ان سب کے ساتھ ساتھ یہ اسمگل شدہ برانڈ ہے جو کہ حکومت پاکستان کو کوئی ٹیکس اد ا نہیں کرتا۔

اس کے ساتھ حکومت پاکستان کی جانب سے تمام تھوک و خوردہ فروشوں کو انتباء کیا گیا تھا کہ پائن برانڈ کی فروخت نہ صرف جرم ہے بلکہ اس کی سزا پانچ سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانہ کے علاوہ برآمد ہونے والا تمام مال ضبط بھی کر لیا جائے گا مگر اس کے باوجود اسمگل شدہ سگریسٹس کی فروخت سرعام جاری ہے اور دکانداروں کے خلاف بھی کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ۔

متعلقہ عنوان :