اٹلی ماربل انڈسٹری پاکستان میں کثیر سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہوں‘ خادم حسین

جمعہ 29 جنوری 2016 15:09

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) فیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر خادم حسین کنوینر سٹینڈنگ کمیٹی ماربل انڈسٹریز لاہور چیمبرز آف کامرس و انڈسٹریز کے ساتھ اٹلی ایمبسی اسلام آباد کے سفیر سٹیفنیو پونٹی کوروہ اور ان کے وفد نے لاہور میں انے کے آفس میں ایک تفصیلی ملاقات میں بتایا کہ پاکستان میں ماربل کے بیش قیمتی قدرتی ذخائر موجود ہیں اور اٹلی ماربل انڈسٹری کے فروغ کے لیے پاکستان میں کثیر سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے اور باقاعدہ ایک ٹریننگ سکول بھی کھولنا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

خادم حسین نے اٹلی سفیر کی خواہشات اور سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے ماربل انڈسٹریز کی جانب سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے پورا ساتھ دینے کا وعدہ کیا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ بہت جلد اس پر کام کا آغاز ہوجائے گا اٹلی اور پاکستان کی حکومت کے عہدیداروں کی بھر پور تعاون کی امید ظاہر کی اور اس اقدام کو پاکستان کی معیشت کے لیے احسن اقدام قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر غیر ملکی سرمایہ کاری سے ملک کی انڈسٹری ترقی کرے گی اور روزگار کے وافر مواقع دستیاب ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :