’پی آئی اے“ کے احتجاجی ملازمین نے سول ایوی ایشن کی جانب سے مذاکرات کی دعوت مسترد کردی

جمعہ 29 جنوری 2016 15:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) قومی ایئرلائنز”پی آئی اے“ کے احتجاجی ملازمین نے سول ایوی ایشن کی جانب سے مذاکرات کی دعوت کو مسترد کردیاہے۔ مذاکرات کی دعوت سیکرٹری سول ایوی ایشن نے دی تھی اس سلسلے میں پی آئی اے کے احتجاجی ملازمین کا کہنا ہے کہ سیکرٹری سول ایوی ایشن کو مذاکرات کا کوئی اختیار نہیں اگر مذاکرات کی پیشکش وزیراعظم یا وزیرخزانہ کرتے تو ان سے مذاکرات بارے سوچا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پی آئی اے کے ملازمین کے احتجاج کا کل چوتھا روز تھا ۔ گزشتہ روز بھی پی آئی اے کے ملازمین نے ادارے کی مجوزہ نجکاری کے حکومتی فیصلے کے خلاف احتجاج کیا اور پی آئی اے کے دفاتر کی تالہ بندی جاری رکھی جس سے ٹکٹوں کے حصول کے لیے آنے والے مسافروں کو شدید پریشانی اٹھانی پڑی۔ احتجاج اورہڑتال کی وجہ سے پی آئی اے کے مسافروں نے روڈ ٹرانسپورٹ اور ریل کا روح کرنا شروع کردیا ہے۔ پی آئی اے کے احتجاجی ملازمین کا کہنا ہے کہ اگرحکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ واپس نہ لیا تو 2فروری کے بعد ایئرپورٹ بند کردیئے جائیں گے اور فلائٹ آپریشن روک دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :