(ن)اور پی پی ایک ہی کشتی کے سوار ہیں ،الزام تراشی کر کے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا دونوں کا وطیرہ بن گیا ‘دونوں جماعتیں اندر سے ایک دوسرے سے ملی ہوئی ہیں، میڈیا حقائق قوم کے سامنے لانے میں بھرپور قردار ادا کر رہا ہے
پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا کا بیان
جمعہ 29 جنوری 2016 16:21
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی ایک ہی کشتی کے سوار ہیں ،ایک دوسرے پر الزام تراشی کر کے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا دونوں پارٹیوں کا وطیرہ بن گیا ہے ،اندر سے ایک دوسرے سے ملے ہوئے ہیں۔
(جاری ہے)
اپنے آفس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا حقائق قوم کے سامنے لانے میں بھرپور قردار ادا کر رہا ہے اربوں کے گھپلے چھپانے کے لئے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف ایک عرصے سے دونوں جماعتوں کے مابین مک مکا کی نشاندہی کر رہے ہیں۔
قوم کو حقائق بتانے کے لئے کسی خاص وقت کے تقرر کی ضرورت نہیں، وقت آن پہنچا ہے کہ ذاتی مفادات پس پشت ڈال کر ملک کو نقصان پہنچانے والوں کو بے نقاب کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد دونوں جماعتوں میں پھر صلح ہونے کا امکان ہے کیونکہ ماضی میں ایسا ہوتا چلا آرہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ٹیچنگ ہسپتالوں میں کرپشن پر زیرو ٹولرنس ہوگا: خواجہ سعد رفیق
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پروزیرخوراک پنجاب بلال یاسین کا فیصل آباد میں کریک ڈاؤن
-
سرکاری سکولوں میں مرحلہ وار سولر انرجی سسٹم
-
نجی میڈیکل کالجزسے کامیاب میڈیکل سٹوڈنٹس کی
-
کچے میں ظلم ہورہا ہے، سندھ پولیس ہمارے پیچھے پڑی ہے، حلیم عادل شیخ
-
صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر وفاق کو مزید مستحکم کیا، شرجیل میمن
-
کراچی: دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
-
کراچی: آج سورج کے گرد ہالا بن گیا
-
علامہ محمد اقبالؒ کے یوم وفات کے موقع پر خصوصی تقریب
-
نفرت اور جھوٹ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، وزیر اطلاعات سندھ
-
لاہور : قومی اسمبلی کی 1 اور پنجاب اسمبلی کی 4 نشستوں پر ضمنی انتحابات کل ہونگے
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے پولٹری فارمرز اورٹریڈرزکے خلاف کریک ڈائون کا حکم دے دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.