Live Updates

ڈی چوک میں پی ٹی آئی دھرنے کے دوران پیپلزپارٹی نے کرپشن چھپا نے کیلئے حکومت کا ساتھ دیا، غیر آئینی حکومت میں پیپلز پارٹی کی کرپشن منظر عام پر آجاتی، خورشید شاہ قومی اسمبلی میں حکومت کے ساتھ تعاون کے بدلے میں مراعات لیتے ر ہے،خورشید شاہ کا بھائی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ماتحت اداروں کے ٹھیکوں میں کرپشن کرتا رہا

وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویرحسین کا انٹرویو میں انکشاف

جمعہ 29 جنوری 2016 16:27

ڈی چوک میں پی ٹی آئی دھرنے کے دوران پیپلزپارٹی نے کرپشن چھپا نے کیلئے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویرحسین نے کہا ہے کہ ڈی چوک میں پی ٹی آئی کے دھرنے کے دوران پیپلزپارٹی نے حکومت کا ساتھ اس لئے دیاکہ وہ اپنی کرپشن کو چھپاسکے، غیر آئینیحکومت میں پیپلز پارٹی کی کرپشن سب کے سامنے آجاتی،اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ قومی اسمبلی میں حکومت کے ساتھ تعاون کے بدلے میں مراعات لیتے ر ہے،خورشید شاہ کا بھائی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ماتحت اداروں کے ٹھیکوں میں کرپشن کرتا رہا۔

اپنے ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی وزارت کے ماتحت ادارے میں خورشید شاہ کے بھائی انجےئنرز کی ایسوسی ایشن کے عہدے دار تھے اور وہ ٹھیکیداروں کی رجسٹریشن اوردیگر معاملات میں کرپشن کرتے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کیونکہ یہ سب میری وزارت میں ہواہے اس لئے مجھے ان سب باتوں کا پتہ ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن میں مک مکا کی بات یہاں تک سچ ہے کہ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ قومی اسمبلی میں حکومت کا ساتھ دیتے تھے جس کے بدلے ان کو مراعات دی جاتی تھیں،انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے ان کے ذاتی رنجش ہے جس کی وجہ سے ان کو پیپلزپارٹی تنقید کا نشانہ بناتی ہے،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ڈی چوک میں دھرنے کے دوران پیپلزپارٹی نے حکومت کا ساتھ اس لئے دیا کہ وہ اپنی کرپشن کو چھپاسکیں،کیونکہ اگر دھرنے کے دوران حکومت ختم ہوجاتی اور غیر آئینی حکومت میں پیپلزپارٹی کی کرپشن سب کے سامنے آجاتی،انہوں نے کہا کہ سویلین حکومت میں آصف زرداری کے وکیل ان پر کرپشن کے کیسوں میں زیادہ طوالت لے لیتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات