ایم کیوایم کی قومی اسمبلی کی ٹکٹ ہو لڈر ڈاکٹر زیب کا 26ساتھیوں سمیت تحر یک انصاف میں شمولیت کا اعلان

(ن) لیگ کے دور حکو مت میں 40فیصد پاکستانیوں کو پیٹ پھر کر کھانا نہیں مل رہا اس سے بڑی حکمرانوں کی اور ناکامی کیا ہو سکتی ہے ؟موجودہ حکمران صرف ناکام نہیں ہوئے بلکہ ناکامیوں کے ریکارڈ قائم کئے‘ سابق آرگنائزر تحر یک انصاف چوہدری محمدسرور کی گفتگو

جمعہ 29 جنوری 2016 16:29

ایم کیوایم کی قومی اسمبلی کی ٹکٹ ہو لڈر ڈاکٹر زیب کا 26ساتھیوں سمیت تحر ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور سے ملاقات میں ایم کیوایم کی قومی اسمبلی کی ٹکٹ ہو لڈر ڈاکٹر زیب نے 26ساتھیوں سمیت تحر یک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔ جمعہ کے روز تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور سے ملاقات ایم کیوایم کی این اے125سے ٹکٹ ہولڈر ڈاکٹر زیب نے ایم کیوایم کے اراکین شاہ زیب ‘عنصر علی ‘پر ویز ارشد ‘بشری بیگم سمیت 26ساتھیوں نے تحر یک انصاف کی پا لیسوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحر یک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا ہے اس موقعہ پر گفتگوکرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ (ن) لیگ کے دور حکو مت میں 40فیصد پاکستانیوں کو پیٹ پھر کر کھانا نہیں مل رہا اس سے بڑی حکمرانوں کی اور ناکامی کیا ہو سکتی ہے ؟ موجودہ حکمران صرف ناکام نہیں ہوئے بلکہ ناکامیوں کے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت اور پیپلزپارٹی میں ملک مکاؤ کا انکشاف کوئی نئی بات نہیں پوری قوم جانتی ہے کہ ملک میں تحر یک انصاف کے سواکوئی اور اپوزیشن جماعت نہیں اس لیے ملک کو تحر یک انصاف کے سواکوئی اور جماعت مسائل سے نجات نہیں دلاسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والی سیاسی شخصیات تحر یک انصاف میں شامل ہو رہی ہیں اور ہم ایسے لوگوں کو تحر یک انصاف میں خوش آمد ید کہتے ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ نئے لوگوں کی شمولیت سے تحر یک انصاف مزید مضبوط ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے پارٹی انتخابات مکمل طور پر شفاف ہوں گے اور کارکنوں کو اپنی مر ضی کے نمائندوں کو منتخب کر نے کا موقعہ ملے گا اور پارٹی عہدیدار بھی پارٹی چےئر مین عمران خان کے مشن کو آگے لیکر چلیں گے اور ملک کو کر پشن سمیت دیگر مسائل سے نجات دلا کر ترقی اور خوشخالی کی راہ پر گامزن کر یگی ۔