’میڈیا منفی واقعات کو زیادہ کوریج دیتا ہے،وزراء بھی کہتے ہیں میڈیا رانا ثنا اللہ کو زیادہ کوریج دیتا ہے،آپ کہہ رہے ہیں میں منفی ہوں‘
وزیر قانون رانا ثنا اللہ اور صحافی میں دلچسپ مکالمہ،پریس کانفرنس کشت زعفران بن گئی
جمعہ 29 جنوری 2016 16:42
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) پنجاب اسمبلی میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثنا اللہ خان اور صحافی کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا ۔
(جاری ہے)
رانا ثنا اللہ خان نے میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں ہاتھ کاٹنے ،ہونٹ سینے اور اجتماعی زیادتی کے واقعات ہوئے جنہیں میڈیا نے بہت زیادہ کوریج دی لیکن جب ان کی تحقیقات کی گئیں تو حقائق بالکل برعکس نکلے لیکن میڈیا نے انہیں کوریج نہیں دی ۔
میڈیا منفی کے ساتھ مثبت عمل کو بھی کوریج دے ۔ اس دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ دوسرے وزراء بھی یہی کہتے ہیں کہ میڈیا رانا ثنا اللہ کو زیادہ کوریج دیتا ہے ۔ جس پر رانا ثنا اللہ نے برجستہ جواب دیتے ہوئے کہاکہ آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ میں منفی ہوں جس پر رانا ثنا اللہ سمیت پریس کانفرنس میں موجود تمام صحافیوں نے زبردست قہقہ لگایا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی اے کا ضمنی الیکشن کے دوران موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کا اعلان
-
ہتھیارکنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنیٰ دے چکے ہیں، پاکستان
-
بتاؤ بلوچستان اسمبلی 80ارب روپے میں خریدی یا 100ارب روپے میں خریدی گئی؟
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.