’روکو‘ مبینہ طور پر دنیا کا طویل قامت کُتا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 29 جنوری 2016 17:05

’روکو‘ مبینہ طور پر دنیا کا طویل قامت کُتا

امریکہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2016ء) : ”روکو“ مبینہ طور رپ دنیا کا طویل قامت کُتا ہے۔ جس کا قد 7 فٹ ہے ۔ طویل قامت یہ کُتا گائنس ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروانے کے لیے بھی کوشاں ہے۔ روکو کے مالکان کا کہنا ہے کہ روکو کی عمر دو برس ہے جبکہ ابھی بھی روکو نے بڑھنا بند نہیں کیا۔

(جاری ہے)

روکو ایک دن میں ڈاگ فوڈ کے آٹھ کپ کھا جاتا ہے۔ اس کے مالکان نیک ہیمس اور جیسیکا ولیمز نے بتایا کہ ہمیں قطعی طور پر اندازہ نہیں تھا کہ روکو اس قدر طویل قامت ہو جائے گا۔ انہوں نے بتایا دو بیڈرومز پر مشتمل اپارٹمنٹ کے باعث ہمیں کچھ مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اس سب کے باوجود ہم خوش ہیں کہ ہمارے پاس ایک نرم دل اور اچھا معدہ رکھنے والا دوست ہے۔

متعلقہ عنوان :