ایل جی : چوتھی سہ ماہی میں مجموعی طور پر سیلز 3.8 فیصد اضافے سے 12.57 ارب ڈالر رہی -آپریٹنگ منافع میں 57 فیصد اضافے اور چوتھی سہ ماہی میں 185.49 ملین ڈالر اضافے کا اعلان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 29 جنوری 2016 17:19

ایل جی : چوتھی سہ ماہی میں مجموعی طور پر سیلز 3.8 فیصد اضافے سے 12.57 ارب ..

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 جنوری۔2016ء) ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے غیرمعمولی طور پر 27 فیصد زائد آپریٹنگ منافع کے ساتھ سال 2015 کی چوتھی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ غیرآڈٹ شدہ اعداد و شمار کے مطابق ایل جی ہوم اپلائنس اینڈ ایئر سلوشن کمپنی نے بھی سال میں آپریٹنگ منافع میں 57 فیصد اضافے اور چوتھی سہ ماہی میں 185.49 ملین ڈالر اضافے کا اعلان کیا ہے۔

چوتھی سہ ماہی میں مجموعی طور پر سیلز 3.8 فیصد اضافے سے 12.57 ارب ڈالر رہی۔ سال 2015 ایل جی کے لئے کافی مقابلہ رہا۔ اس سال ایل جی کی مکمل آپریٹنگ آمدن 1.03 ارب ڈالر رہی۔ سال 2015 میں ٹی وی اور اسمارٹ فون کی عالمی مارکیٹ میں سست روی کے باعث پورے سال کی آمدن 48.8 ارب ڈالر رہی جبکہ سال 2014 میں یہ 50.98 ارب ڈالر تھی۔

(جاری ہے)

ایل جی ہوم انٹرٹینمنٹ کمپنی نے سال 2015 کی چوتھی سہ ماہی میں 94.3 ملین ڈالر آپریٹنگ منافع رپورٹ کیا ہے۔

اس سہ ماہی میں اولیڈ اور یو ایچ ڈی ٹی وی کی فروخت کے باعث آمدن تیسری سہ ماہی کے مقابلے میں 11 فیصد اضافے سے 4.09 ارب ڈالر رہی تاہم گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال ٹی وی مارکیٹ میں کمزوری اور ناسازگار فارن ایکسچینج کے باعث آمدن میں کمی واقع ہوئی۔ سی ای ایس نمائش میں ایل جی کے نئے اولیڈ ٹی اور ایل جی سوپر 4Kالٹر ایچ ڈی (LG Super 4K Ultra HD )یونٹس بڑھتی مقبولیت کے باعث زیادہ آمدن کا امکان ہے۔

ایل جی اپنے ٹی وی مارکیٹنگ کے اقدامات اور معروف ریڈلے و جیک اسکاٹ کی جانب سے تیار کردہ پہلے مثالی سپر باو¿ل کمرشل میں وسعت لا رہا ہے۔ ایل جی موبائل کمیونکیشنز کمپنی نے گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 12 فیصد اضافے سے 3.26 ارب ڈالرز کی ٹھوس سیلز رپورٹ کیں۔ اس سہ ماہی میں 15.3 ملین ایل جی اسمارٹ فونز فروخت ہوئے جبکہ مجموعی طور پر پورے سال 59.7ملین اسمارٹ فونز فروخت ہوئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں معمولی زیادہ ہیں۔

سال 2016 کے دوران اسمارٹ فون کی مارکیٹ میں اعلیٰ معیار کے ماڈلز کی آمد اور قیمت کے اعتبار سے سخت مقابلے کے باعث آمدن میں اضافے کا امکان ہے۔ رواں سال قیمت کے اعتبار سے زیادہ قابل گنجائش کے حامل دو بنیادی اسمارٹ فونز کے متعارف ہونے سے منافع میں بہتری کا امکان ہے۔ ایل جی کی ہوم اپلائنس اینڈ ایئرسلوشن کمپنی نے سال 2015 کی چوتھی سہ ماہی میں سیلز کی شرح میں گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں معمولی اضافہ رپورٹ کیا ۔

جنوبی کوریا میں ٹوئن واش واشنگ مشین (TWIN Wash washing machines) اور اعلیٰ معیار کے ریفریجریٹرز کی مقبولیت کے باعث گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں آمدن میں 13 فیصد اضافہ ہوا۔ جنوبی امریکہ، مشرق وسطیٰ اور دولت مشترکہ کی خودمختار ریاستوں میں کمزور سیلز ہوئی تاہم شمالی امریکہ اور یورپ کی مارکیٹوں میں بھرپور سیلز سے سہارا ملا۔ اس سہ ماہی میں آپریٹنگ منافع 185.49 ملین ڈالر رہا اور مجموعی طور پر سال بھر کا آپریٹنگ منافع 847.75 ملین ڈالر رہا۔

سال 2016 میں ایل جی سگنیچر (LG SIGNATURE) کی اعلیٰ معیار کی حامل مصنوعات کے متعارف ہونے سے ہوم اپلائنسز کے میدان میں ایل جی کے برانڈ کو مختلف مارکیٹوں میں ازسرنو قوت فراہم ہوگی۔ ایل جی ویہکل کمپونینٹس کمپنی (LG Vehicle Components Company)نے گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں اس بار بڑھتے ہوئے انفوٹینمنٹ بزنس کے باعث 449.4 ملین ڈالر کی سیلز رپورٹ کیں۔ سال 2015 کی ہر سہ ماہی میں بڑھتی آمدن کے ساتھ کمپنی نے 1.58 ارب ڈالر کی مضبوط سیلز رپورٹ کیں۔

سال 2016 میں ایل جی کو اسمارٹ کار اور الیکٹرک گاڑی کے پرزوں کے کاروبار میں اضافے کا امکان ہے جس میں ایل جی جنرل موٹرز کی جانب سے شیورلیٹ بولٹ الیکٹک کار (Chevrolet Boltelectric car) کیلئے مشترکہ کاوش ہے۔ ایل جی کا منصوبہ ہے کہ اس طرح کی شراکت داریوں میں اضافی تعاون فراہم کرکے برتری قائم رکھے۔

متعلقہ عنوان :