سپرنٹنڈنٹ جیل سید انتظار حسین شاہ کی رسم قل ادا کر دی گئی

مشیر جیل خانہ جات ارشد سعید اور آئی جی جیل خانہ جات فاروق نذیر سمیت دیگر کی شرکت

جمعہ 29 جنوری 2016 17:39

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) صوبائی مشیر جیل خانہ چوہدری ارشد سعید سپرنٹنڈنٹ جیل انتظار حسین شاہ کی رسم قل میں شرکت کیلئے ان کی رہائش گاہ پر گئے اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

سپرنٹنڈنٹ جیل انتظار حسین شاہ 24جنوری کو دل کے دورہ سے وفات پا گئے تھے اور 6فروری کو ریٹائر ہونے والے تھے۔مرحوم کی رسم قل میں آئی جی جیلخانہ جات میاں فاروق نذیر، ڈی آئی جی مبشر ملک ، سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل اسد وڑائچ، سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل شریام خان اور سینئر صحافی سید عرفان شاہ نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :