سامبا بینک لمیٹڈ کے ساتھ یو بی ایل فنڈ مینیجرز لمیٹڈ کا ڈسٹریبیوشن کے معاہدے پر دستخط

سامبا بینک لمیٹڈ یو بی ایل فنڈز کے کنونشنل اور اسلامی فنڈزڈسٹریبیوٹ کرے گا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 29 جنوری 2016 17:41

سامبا بینک لمیٹڈ کے ساتھ یو بی ایل فنڈ مینیجرز لمیٹڈ کا ڈسٹریبیوشن ..

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 جنوری۔2016ء)یو بی ایل فنڈ مینیجرز لمیٹڈ (UBL فنڈز) اور سامبا بینک لمیٹڈ نے یو بی ایل فنڈز مصنوعات کو متعارف کروانے کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ معاہدے کی تقریب شاہد ستار ، صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سامبا بینک لمیٹڈ ، اور میر محمد علی چیف ایگزیکٹو یو بی ایل فنڈز کی موجودگی میں سامبا بینک کے کراچی ہیڈ آفس میں منعقد کی گئی۔

یو بی ایل فنڈ مینیجرز لمیٹڈ پاکستان میں صف اول کی ایسٹ مینجمنٹ کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ سامبا بینک لمیٹڈ سعودی عرب کے سامبا فنانشل گروپ کی اکثریت ملکیتی کا ماتحت ادارہ ہے ۔تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے میر محمد علی ، چیف ایگزیکٹو آفیسر - یو بی ایل فنڈز نے کہا کہ اس اسٹریٹجک بزنس الائنس سے دونوں اداروں کو فائدہ ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا میوچل فنڈزکا متنوع پورٹ فولیو ہمارے مارکیٹ شیئر کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا اس کے علاوہ پاکستان میں ایسٹ مینجمنٹ کی صنعت کو فروغ حاصل ہوگی۔

یہ مشترکہ جائنٹ وینچر سامبا بینک کے لئے یکساں طور پر فائدہ مند ہے کیونکہ وہ اپنے گاہکوں کو انویسٹمنٹ کے متنوع اسلامی اور کنونشنل مصنوعات متعارف کرواسکتے ہیں۔ شاہد ستار صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سامبا بینک نے اس موقع پر کہا کہ یہ معاہدہ ہمیں اپنے گاہکوں کی انویسٹمنٹ کے حوالے سے بھرپور سہولت کاری کے موقع دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال وہ اپنی مصنوعات اور سروسز ملکی اور غیر ملکی صارفین، کارپوریٹ سیکٹر اور گلوبل مارکیٹس میں بڑھانے کے لئے کام کر رہے ہیں اورپاکستان کی معروف ایسٹ مینجمنٹ کمپنیوں میں سے ایک کے ساتھ شراکت داری سے ہم اپنے گاہکوں کو قلیل مدتی اور طویل مدتی سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔

اس نئے کاروباری وینچر سے سامبا بینک اور یو بی ایل فنڈز مصنوعات کو فروغ دینے اور تقسیم کے لئے مشترک وسائل اور مارکیٹنگ کے چینل کا استعمال کریں گے جس کے تحت مصنوعات کی کراس سیلینگ کی شرائط پر دونوں فنانشل اداروں کو فائدہ ہو گا ۔ایک دہائی سے اوپر قائم شدہ یو بی ایل فنڈز سرمایہ کاروں کو متفرق اور متنوع مصنوعات اور سروسزکی پیشکش کر رہا ہے۔

یہ سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی طرف سے 2001 میں قائم کیا گیا اور 2011 کے بعد سے یو بی ایل فنڈز مشرق وسطی کے سرمایہ کاروں کو بھی اپنی مصنوعات پیش کر رہا ہے۔61.52 بلین روپے کےAUM 31 دسمبر2015 کے ساتھ یو بی ایل فنڈز پاکستان میں معروف ایسیٹ مینجمنٹ کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ JCR- VIS کریڈٹ ریٹنگ کمپنی کی طرف سے یو بی ایل فنڈز کو AM2 + ہائی مینجمنٹ معیار کی درجہ بندی دی گئی ہے ۔