مسلم لیگ ن کا شیرازہ بکھرنے والا ہے کھینچا تانی کی سیاست زیادہ دیر نہیں چلے گی، انجینئر یاسر گیلانی

حکومت داخلی اور خارجی دونوں محازوں پر بُری طرح ناکام ہو گئی ہے، رہنما تحری انصاف

جمعہ 29 جنوری 2016 18:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں پر وزیر داخلہ چوہدری نثار اور پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے متضاد بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما خود ایک پیج پر نہیں ہیں دیگر اداروں کا معاملہ تو الگ بات ہے۔ مسلم لیگ ن کا شیرازہ بکھرنے والا ہے کھینچا تانی کی سیاست زیادہ دیر نہیں چلے گی۔

(جاری ہے)

میاں برادران اختیارات کو اپنی گھر کی لونڈی سمجھتے ہیں۔ ایسے حالات میں اراکین اسمبلی اور بلدیاتی ادارے اختیارات کے بغیر عوام کی کیا خدمت کریں گے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ حکومت داخلی اور خارجی دونوں محازوں پر بُری طرح ناکام نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف مذکورہ حالات کے پیش نظر سڑکوں پر آئی لیکن تبدیلی کا راستہ روکنے کے لئے چور اور ڈاکو مل گئے لیکن ان کا غیر فطری اتحاد زیادہ دیر نہیں چل سکے گا۔ جیت آخر کار عوام کی ہی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :