لاہور کی سیشن عدالت نے شراب نوشی کر کے جہاز اڑانے کے الزام میں گرفتار پائلٹ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی

جمعہ 29 جنوری 2016 18:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) لاہور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کیس کی سماعت کی۔گرفتار پائلٹ کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ پولیس نے سول ایوی ایشن کے دباو پر دہشت گردی کا بے بنیاد مقدمہ درج کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاز کے لینڈنگ گئیرٹوٹنے کے باعث حادثہ پیش آیا مگر پائلٹ کو بلاجواز مقدمے میں پھنسا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملزم نے شراب نوشی نہیں کی لہذا عدالت ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرئے۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے دوران پرواز شراب نوشی کی اور طیارے کی اوڑان بھری،،لینڈنگ کے دوران ملزم نشے کی حالت میں جہاز کو قابو میں نہ رکھ سکا جس سے طیارے میں میں موجود مسافروں کی زندگیاں داو پر لگ گئیں اور ان میں خوف وہراس پھیل گیا۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کی درخواست ضمانت مسترد نہ کی جائے۔جس پر عدالت نے شراب نوشی کر کے جہاز اڑانے کے الزام میں گرفتار پائلٹ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

متعلقہ عنوان :