قومی ٹیم آخری ون ڈے کھیلنے کیلئے آکلینڈ پہنچ گئی، میچ کل کھیلا جائیگا

وقار یونس کے پہلے استعفوں کی خبریں بعد میں ہیڈ کوچ نے سختی سے تردید کردی

جمعہ 29 جنوری 2016 18:17

قومی ٹیم آخری ون ڈے کھیلنے کیلئے آکلینڈ پہنچ گئی، میچ کل کھیلا جائیگا

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرا اورآخری ون ڈے کھیلنے کیلئے آکلینڈ پہنچ گئی، تیسرا میچ کل اتوارکوکھیلا جائے گا۔ دوسری جانب قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقاریونس نے عہدہ چھوڑنے کی پیشکش کردی۔

(جاری ہے)

ویلنگٹن میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں کیویزنے گرین شرٹس کوستررنزسے آؤٹ کلاس کرتے ہوئے سیریزمیں ایک صفرکی برتری حاصل کی،دونوں ٹیمیں دوسرا ون ڈے کھیلنے کیلئے نیپئیرپہنچیں لیکن بارش نے کھیل نہ ہونے دیا، بارش پاکستان کیلئے رحمت ثابت ہوئی اوروائٹ واش کا خطرہ ٹل گیا، البتہ میزبان ٹیم کی برتری ناقابل شکست ہوگئی۔

سیریزکے تیسرے اورآخری میچ کیلئے قومی ٹیم نیپئیرسے آکلینڈ پہنچ گئی، ٹیم میچ کیلئے کل ایڈن پارک میں ٹریننگ کرے گی،پاکستا ن اورنیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اورآخری میچ ہفتے اوراتوارکی درمیانی شب تین بجے شروع ہوگا۔دوسری جانب پے درپے شکست کے بعد ہیڈ کوچ وقاریونس نے مستعفی ہونے کی پیشکش کردی مگر بعد میں ہیڈ کوچ نے ان خبروں کی سختی سے تردید بھی کردی ، ذرائع کے مطابق وقار کھلاڑیوں کے عدم تعاون پردلبرداشتہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کچھ کھلاڑی ملک کیلئے نہیں بلکہ ٹیم میں اپنی جگہ پکی کرنے کیلئے کھیل رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :