سیف گیمز میں شرکت کیلئے مختص شدہ بجٹ کم پڑ گیا ، مزید 6 کروڑ 50 لاکھ روپے درکار

جمعہ 29 جنوری 2016 18:20

سیف گیمز میں شرکت کیلئے مختص شدہ بجٹ کم پڑ گیا ، مزید 6 کروڑ 50 لاکھ روپے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) سیف گیمز میں شرکت اور کیمپس کے لیے مختص شدہ بجٹ کم پڑ گیا ، پاکستان سپورٹس بورڈ کو گیمز میں شرکت کے لیے 6 کروڑ 50 لاکھ روپے مزید درکار ہیں۔آئندہ ماہ بھارت میں ہونے والی سیف گیمز میں پاکستان کی شرکت تو یقینی ہے تاہم سپورٹس بورڈ کی جانب سے مختص شدہ بجٹ کم پڑ گیا ہے۔ سپورٹس بورڈ حکام کے مطابق سالانہ بجٹ میں سے 4 کروڑ روپے سیف گیمز کے لیئے مختص کیے گئے تھے جو کہ کم پڑ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سپورٹس بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ بجٹ میں ردو بدل کر کے 6 کروڑ 50 لاکھ روپے مزید جاری کیے جائیں گے۔جبکہ سیف گیمز میں پاکستان کی جانب سے سیکتٹری بین الصوبائی رابطہ محمد علی گردیزی شیف ڈی مشن ہوں گے ، گیمز میں شرکت کے لیے 450 رکنی قومی دستہ مختلف گروپس کی شکل میں بھارت روانہ ہو گا۔پاکستان سپورٹس بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ بھارت میں ہونے والی بارویں سیف گیمز میں شرکت کے لیے سیکٹری بین الصوبائی رابطہ کو شیف ڈی مشن مقرر کیا گیا ہے۔ 450 رکنی دستے میں 325 ایکتھلیٹس جبکہ 125 آفیشیلز شامل ہیں۔ پاکستان سیف گیمز میں 20 کھیلوں میں شرکت کرے گا۔ تیر اندازی ، خواتین کبڈی ، خواتین باسکٹ بال ، کھو کھو اور خواتین باکسنگ میں پاکستان پہلی بار حصہ لے رہا ہے۔ ۔

متعلقہ عنوان :