فوجی اور کورٹ مارشل عدالتوں سے سزا پانے والوں کو اپیل کا باضابطہ حق دینے کی درخواست خارج

متاثرہ فریق آئینی عدالتوں سے رجوع کر سکتا ہے،سپریم کورٹ

جمعہ 29 جنوری 2016 18:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء ) سپریم کورٹ نے فوجی اور کورٹ مارشل عدالتوں سے سزا پانے والوں کو اپیل کا باضابطہ حق دینے کی درخواست خارج کرتے ہوئے کہاہے کہ متاثرہ فریق آئینی عدالتوں سے رجوع کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

قائم مقام چیف جسٹس ثاقب نثار نے چیمبر میں ایڈووکیٹ انعام الرحیم کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود ہائیکورٹس فوجی عدالتوں کے فیصلوں کیخلاف اپیلیں نہیں سنتیں، فوجی عدالتوں کے فیصلوں کیخلاف اپیلوں کا حق دینے کیلئے خصوصی فورم کا تعین کیا جائے، قائم مقام چیف جسٹس ثاقب نثار نے درخواستگزار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ متاثرہ فریق نہیں، متاثرہ فریق کو فوجی عدالت کے فیصلے سے اعتراض ہو تو آرٹیکل3)) 184اور 199 کے تحت آئینی عدالتوں سے رجوع کر سکتا ہے

متعلقہ عنوان :