ا یشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے کھلاڑیوں کا انتخاب ، پی سی بی سلیکشن کمیٹی کی ابتدائی مشاورت مکمل

سلیکشن کمیٹی نے دونوں ایونٹس کیلئے ابتدائی نام فائنل کرلئے،شرجیل خان اور کامران اکمل بطور اوپنر مضبوط امید وار

جمعہ 29 جنوری 2016 18:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی قومی سلیکشن کمیٹی نے ا یشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے کھلاڑیوں کا انتخاب کیلئے ابتدائی مشاورتی مکمل کر لی۔ تفصیلات مطابق پی سی بی کی قومی سلیکشن کمیٹی نے ا یشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے کھلاڑیوں کا انتخاب کیلئے ابتدائی مشاورتی مکمل کر لی۔

لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں پر غور کیا۔ کامران اکمل کی ایشیا کپ میں بطور اوپنر واپسی متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے ابتدائی کھلاڑیوں کے نام فائنل کرلیے۔شرجیل خان اور کامران اکمل بطور اوپنر واپسی کے مضبوط امید وار ہیں۔

(جاری ہے)

مسلسل خراب پرفارمنس کے باعث احمد شہزاد اور صہیب مقصود کے لیے خطرے کی گھنٹی بج چکی ہے۔دورہ نیوزی لینڈ میں ٹی ٹونٹی سے ڈراپ ہونے والے محمد عرفان کو بھی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے فروری کے وسط تک آئی سی سی کو پندرہ رکنی ٹیم کے نام بھجوانے ہیں۔چیف سلیکٹر ہاروالرشید نے بتایا کہ مشاورتی اجلاس کا مقصد نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں شکست اور دیگر معاملات پر شاہد خان آفریدی سے فیڈ بیک لینا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہیڈ کوچ وقار یونس ون ڈے سیریز میں مصروف ہیں ان سے بعد میں فیڈ بیک لیا جائے گا۔