دوسرا ٹی ٹونٹی، بھارت نے آسٹریلیا کو 27 رنز سے شکست دیکر سیریز میں2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی

جمعہ 29 جنوری 2016 18:42

دوسرا ٹی ٹونٹی، بھارت نے آسٹریلیا کو 27 رنز سے شکست دیکر سیریز میں2-0 ..

میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) بھارت نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں27 رنز سے شکست دے کر سیریز میں2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ۔ آسٹریلیا کی ٹیم 185رنز ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر157 رنز بناسکی ،آسٹریلیا کی جانب سے آرون فنچ 74 ، شان مارش23رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے ۔ بھارت کی جانب سے رویندرا جدیجہ اور بومرا نے 2،2،ایشون ،پانڈے اور یوراج نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ویرات کوہلی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا،دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی (کل)اتوار کو کھیلا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق بھارت اور آسٹریلیا کے مابین 3ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ جمعہ کو میلبورن میں کھیلا گیا۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا بھارت نے پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 184رنز بنا ئے ۔

بھارت کی جانب سے روہت شرما60،ویرات کوہلی 59،شیکھر دھون 42اور دھونی نے 14رنز بنا ئے ۔آسٹریلیا کی ٹیم 185رنز ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر157 رنز بناسکی ،آسٹریلیا کی جانب سے آرون فنچ 74 ، شان مارش23رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے ۔ بھارت کی جانب سے رویندرا جدیجہ اور بومرا نے 2،2،ایشون ،پانڈے اور یوراج نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی (کل)اتوار کو کھیلا جائے گا۔