کوڈ آف کنڈ کٹ کی خلاف ورزی، بھارتی کرکٹر ہردیک پانڈیا کی سخت سرزنش

جمعہ 29 جنوری 2016 18:47

کوڈ آف کنڈ کٹ کی خلاف ورزی، بھارتی کرکٹر ہردیک پانڈیا کی سخت سرزنش

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی پر بھارتی کرکٹر ہرڈیک پانڈیا کی سرزنش کرتے ہوئے مستقبل میں غصے پر قابو پانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے ٹی ٹونٹی سیریز کے پہلے میچ میں بھارتی باؤلر پانڈیا نے آسٹریلوی بلے باز کرس لائن کو آؤٹ کرنے کے بعد غصے میں آ کر انہیں پویلین جانے کا اشارہ کیا تھا۔

آئی سی سی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پانڈیا نے اسپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ نہ کر کے آئی سی سی کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی کی جس پر ان کی سرزنش کرتے ہوئے مستقبل میں غصے کو قابو میں رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ اسی میچ کے دوران ویرات کوہلی نے بھی اسمتھ کا کیچ لینے کے بعد انہیں پویلین جانے کا اشارہ کیا تھا تاہم آئی سی سی نے ان کے خلاف تاحال کوئی ایکشن نہیں لیا۔

متعلقہ عنوان :