کیوی فاسٹ باؤلر ایڈم ملن نے ایسکس سے معاہدہ کرلیا

جمعہ 29 جنوری 2016 18:51

کیوی فاسٹ باؤلر ایڈم ملن نے ایسکس سے معاہدہ کرلیا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء)کیوی فاسٹ باؤلر ایڈم ملن نے انگلش کاؤنٹی ایسکس سے معاہدہ کر لیا، ایڈم ملن نیٹ ویسٹ ٹرافی میں کاؤنٹی کی نمائندگی کریں گے۔ انگلش کاؤنٹی کلب ایسکس نے نیوزی لینڈ ٹیم کے فاسٹ باؤلر ایڈم ملن کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

ملن کاؤنٹی سیزن میں ہم وطن پلیئرز جسی رائیڈر اور میٹ کوئن کو جوائن کریں گے۔ معاہدے کے تحت ملن کلب کی طرف سے نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی کے سات میچز کھیلیں گے۔ ملن نے معاہدے کے بعد کہا کہ ایسکس سے معاہدہ کرنے پر بے حد خوشی ہوئی، کلب حکام کی توقعات پر پورا اترنے کی سرتوڑ کوشش کروں گا۔