کرپشن ثابت ہونے پر جنوبی کوریا کے سابق وزیراعظم کو آٹھ ماہ قید کی سزاسنادی گئی

جمعہ 29 جنوری 2016 19:08

کرپشن ثابت ہونے پر جنوبی کوریا کے سابق وزیراعظم کو آٹھ ماہ قید کی سزاسنادی ..

سیؤل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) جنوبی کوریا کے سابق وزیر اعظم لی وان کْو کو آٹھ ماہ کی معطل سزائے قید سنائی گئی ہے، انہیں یہ سزا بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر سنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سیؤل کی مرکزی ضلعی عدالت کے مطابق لی پر 2013ء میں ایک کاروباری شخص سے 30 ملین وون حاصل کرنے کا الزام ثاہت ہو گیا ہے۔ یہ رقم 27,400 امریکی ڈالرز کے برابر بنتی ہے۔ لی نے گزشتہ برس اپریل میں اس وقت استعفیٰ دے دیا تھا جب ایک بزنس مین نے ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اس نے مستقبل کے متوقع وزیراعظم لی کو 30 ملین وون دیے تھے۔ اس وقت لی وان کْو ایک رکن پارلیمان تھے۔ لی کو سنائی جانے والی سزا دو برس تک معطل رہے گی۔

متعلقہ عنوان :