وزیر داخلہ کا ڈی جی رینجرزسندھ کو ٹیلیفون ٗکراچی آپریشن کو مزید موثر بنانے پر مشاورت

آپریشن کے راستے میں ہر رکاوٹ کو دور کریں گے ٗآ پریشن کو آئندہ دنوں میں مزید بہتر انداز میں آگے بڑھایا جائیگا ٗچوہدری نثار

جمعہ 29 جنوری 2016 19:12

وزیر داخلہ کا ڈی جی رینجرزسندھ کو ٹیلیفون ٗکراچی آپریشن کو مزید موثر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ڈی جی رینجرز سندھ کو ٹیلی فون کر کے کراچی آپریشن کو مزید موثر بنانے پر مشاورت کی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ٹیلیفونک رابطے کے دور ان وزیر داخلہ نے کراچی آپریشن کے حوالے سے پولیس اور رینجرز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی آپریشن کو صرف کراچی کی ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کے عوام کی حمایت حاصل ہے اس کے راستے میں ہر رکاوٹ کو دور کریں گے انہوں نے کہاکہ پریشن کو آئندہ دنوں میں مزید بہتر انداز میں آگے بڑھایا جائے گا۔