احتساب عدالت نے ڈی ایچ اے اراضی فراڈ کیس میں 3 ملزمان کو مزید 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا
جمعہ 29 جنوری 2016 20:11
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء ) احتساب عدالت نے ڈی ایچ اے اراضی فراڈ کیس میں تین ملزمان کو مزید 6 دن کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ۔جمعہ کو نیب نے اراضی فراڈ کیس کے تین ملزمان سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈی ایچ اے کرنل (ریٹائرڈ) صباحت قدیر بٹ، سابق ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے بریگیڈئیر(ریٹائرڈ)جاوید اقبال اور نجی کمپنی الیزیم کے سی ای او وسیم اسلم کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا گیا۔
نیب نے تفتیش کے لیے ملزمان کے بنک اکاؤنٹس کی تفصیل اور ریکارڈ کے حصول کے لیے ملزمان کے مزید 14 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ وکلاء صفائی نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ تمام ریکارڈ ڈی ایچ اے کے آفس سے حاصل کیا جا سکتا ہے، ملزمان کی متعلقہ ریکارڈ تک رسائی نہیں پھر جسمانی ریمانڈ کیوں مانگا جا رہا ہے؟ نیب حکام کا کہنا تھا کہ ملزما ن پر اختیارات کے غلط استعمال اور 5ہزار کنال اراضی کے الاٹمنٹ سرٹیفکیٹس غیر قانونی طور پر جاری کر کے 1 ارب 80 کروڑ روپے کی خرد برد کا الزام ہے جس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں تاہم ڈی ایچ اے سے ریکارڈ حاصل کرنے کے لئے جی ایچ کیو کی منظوری ضروری ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.