وزیر اعظم نے ملک میں جمہوریت کے نام پر خاندانی آمریت قائم کر رکھی ہے
تحریک ِ انصاف کے مرکزی رہنماء سیف اﷲ خان نیازی کابیان
جمعہ 29 جنوری 2016 20:43
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک ِ انصاف کے مرکزی رہنماء سیف اﷲ خان نیازی نے وزیر اعظم کی جانب سے آئین، پالیمان اور جمہوری اداروں کو نظر انداز کرنے پر انتہائی تشویس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے ملک میں جمہوریت کے نام پر بدترین خاندانی آمریت قائم کر رکھی ہے ۔ جمعہ کو یہاں سے جاری بیان میں ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے رویے سے محسوس ہوتا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اپنی تشکیل کردہ کابینہ پر بھروسہ کرتے ہیں نا ہی اسے اہمیت دینے کو تیار ہیں بلکہ انفرادی حیثیت میں فیصلہ سازی کو ترجیح دیتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے گذشتہ چھے ماہ سے کابینہ کا اجلاس نہ بلانا باعث تعجب ہے کیونکہ جمہوری پارلیمانی نظام میں اہم نوعیت کے فیصلے مختلف پارلیمانی اور آئینی فورمز پر اتفاقِ رائے اور مشاورت سے کیے جاتے ہیں ۔(جاری ہے)
ان کے مطابق وزیراعظم کی پارلیمان کے اجلاسوں میں عدم دلچسپی جمہوریت کے نقصان کا باعث بن رہی ہے جبکہ پارلیمان میں موجود سیاسی جماعتوں کے قائدین ایک عرصے سے وزیر اعظم سے ایوان میں حاضری یقین بنانے کا مطالبہ کر رہے ہیں ، جس پر عملدرآمد میں وزیر اعظم بری طرح ناکام ہوئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کے طرز عمل میں آمرانہ رجحانات وفاق پاکستان کی کمزوری کا باعث بن رہے ہیں اور یہ آمر انتہائی تشویش کا باعث ہے کہ تقریباََ ایک برس سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود انہوں نے مشترکہ مفادات کونسل کااجلاس طلب کرنابھی مناسب نہیں سمجھا ۔
ان کے مطابق مشترکہ مفاد کونسل وہ ادارہ ہے جہاں صوبوں کے حوالے سے اہم امور پر بحث کی جاتی ہے اور فیصلے کیے جاتے ہیں ۔انہوں نے مطالبہ کیا کے وزیراعظم نوازشریف آئین اور جمہوری اداروں کو کمزور کرنے کی روش فوری طور پر ترک کریں اورصوبوں کے مابین ہم آہنگی کے لئے پارلیما ن میں اتفاق رائے پیدا کرنے کی روایت کوتقویت دیں ۔ ان کے مطابق وزیراعظم کو اپنی مرضی اور خواہشات کے مطابق حکومت چلانے کے بجائے خود کو قوائد قوانین کی پاسداری کا عادی بناناچاہیے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.