آسٹریلیا میں اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی،متعدد خالی کرالیے گئے
تمام اسکولز طالبعلموں کی سیکیورٹی کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں،آسٹریلوی وزارت تعلیم
جمعہ 29 جنوری 2016 21:14
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) آسٹریلیا میں اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے جب کہ متعدد اسکولوں کو بھی خالی کرا لیا گیا ہے،آسٹریلین میڈیا رپورٹس کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز کے 7 اسکولوں کو کمپیوٹرائزڈ فون کال پر 40 منٹ میں بم اڑانے کی دھمکیاں دی گئیں، اسکولوں کو ملنے والی دھمکیوں کے فوراً بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی جب کہ اسکولوں کو خالی کرالیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق صبح 11 بجے کے وقت اسکولوں کو روبوٹک کال موصول ہوئی جس میں دھمکی دی گئی کہ بچوں کے بیگ میں بم موجود ہے جس کے بعد سڈنی اور میلبورن سمیت نیو ساؤتھ ویلز کے کئی شہروں میں اسکول بند کر دیئے گئے۔آسٹریلیا کی ریاستی اور وفاقی پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں کہ کہیں ان دھمکی آمیر فون کالز کا لندن، پیرس، بیلجئم، ناروے، ایمسٹرڈیم اور ٹوکیو میں ملنے والی فون کالز سے کوئی تعلق تو نہیں ہے۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
مدینہ منورہ سمیت متعدد سعودی شہروں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال
-
آئندہ توہین عدالت پر جیل بھیجیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
-
سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.