حالیہ بارشیں ربیع کی فصلوں خصوصاً گندم کے لئے بارانِ رحمت ثابت ہوئی ہیں،محکمہ زراعت پنجاب

جمعہ 29 جنوری 2016 21:47

راولپنڈی/ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان کے مطابق راولپنڈی میں موسم سرما کی حالیہ بارش ربیع کی فصلوں خصوصاً گندم کے لئے بارانِ رحمت ثابت ہوئی ہے۔ اس بارش سے فصلوں کی نشوونما بہتر ہوگی اور پیداوار میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا لیکن گندم کی بھر پور پیداوار حاصل کرنے کے لیے جڑی بوٹیوں کی تلفی بھی نہایت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

جڑی بوٹیوں کی وجہ سے گندم کی 14 سے 42فیصد پیداوار متاثرہوتی ہے۔ کاشتکارکھیت وتر آنے پر جڑی بوٹیوں کی تلفی پر خصوصی توجہ دیں اور انہیں کیمیائی زہروں یا پھر کھرپا ، درانتی کی مدد سے تلف کریں۔ موجودہ بارش کے بعد کھیت وتر آنے پر ان کی تلفی بآسانی کی جاسکتی ہے۔ لہٰذا کاشتکاروں سے گذارش ہے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور جڑی بوٹیاں تلف کرکے اپنی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی پیداوار میں بھی اضافہ کریں۔

متعلقہ عنوان :