پیمرا نے سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت الیکٹرانک میڈیا ضابطۂ اخلاق 2015 کی توثیق کردی
خیبر نیوز چینل کو جرمانے کا معاملہ کونسل آف کمپلینٹس پشاور کو دوبارہ سننے کے لئے بھجوا دیاگیا بچوں کے پروگراموں اور چینلز کے فروغ کیلئے غیر ملکی چینل ٹونامی کو لینڈنگ رائٹس کے چینل کے اجراء کی بھی منظوری
جمعہ 29 جنوری 2016 22:36
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) پیمرا اتھارٹی نے سماء ٹی وی پر جرائم کی منظر کشی کے پروگرام "واردات" کے دوران ایک انتہائی فحش ، قابلِ اعتراض اور غیر اخلاقی پیغام نشر کرنے پر دس لاکھ جرمانہ عائد کرنے کی منظوری دیدی۔ گذشتہ سال جولائی میں نشر کردہ پروگرام"واردات"کے دوران ایک انتہائی فحش میسج من و عن نشر کیا گیا تھاجو کہ نہ صرف پیمرا قوانین، سپریم کورٹ کے نافذ کردہ ضابطۂ اخلاق بلکہ ہماری سماجی، ثقافتی اور مذہبی قدروں کے بھی صریحاً خلاف تھا۔
اس پروگرام کے نشر ہونے سے ناظرین اور عوام کے نہ صرف جذبات مجروح ہوئے تھے بلکہ پیمرا کو بھی سخت عوامی ردِ عمل کا سامنا کرنا پڑاتھا۔ کونسل آف کمپلینٹس کراچی نے اپنے 14جنوری 2016ء کے اجلاس میں سماء ٹی وی کے خلاف دس لاکھ روپے جرمانے اور ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں چینل کے لائسنس کی منسوخی /معطلی کی سفارش کی تھی۔(جاری ہے)
اتھارٹی کے حکم کے مطابق جرمانے کی ادائیگی اور معذرت نشر کرنے کا عمل 15 دن کے اندر مکمل ہو گا ۔
فیصلے پر عملداآمد کی آخری تاریخ 13فروری 2016ء ہے ۔ لہٰذا اتھارٹی نے اپنے جمعہ کو منعقدہ اجلاس میں کونسل کی سفارشات کو منظور کرتے ہوئے نہ صرف جرمانے کی منظوری دی بلکہ چینل انتظامیہ کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینل پرائم ٹائم (شام چھ بجے سے لیکر رات بارہ بجے ) کے دوران معذرت کو ٹکرز کی صورت میں متعدد بار نشر کرے۔اتھارٹی نے مزید حکم دیا ہے کہ چینل کی جانب سے 13فروری 2016ء تک جرمانہ ادا نہ کرنے اور معافی نشر نہ کرنے کی صورت میں چینل کے لائسنس کی معطلی عمل میں لائی جائے۔ اتھارٹی نے سماء اور تمام ٹی وی چینلز کو ہدایت کی ہے کہ وہ فی الفور مؤثر تاخیری نظام اور ایڈیٹوریل کنٹرول متعارف کروائیں تاکہ مستقبل میں ایسے ناپسندیدہ واقعات سے بچا جا سکے۔ اتھارٹی نے خیبر نیوز چینل کو جرمانے کا معاملہ کونسل آف کمپلینٹس پشاور کو دوبارہ سننے کے لئے بھجوا دیا ہے۔ ملک میں بچوں کے پروگراموں اور چینلز کے فروغ کیلئے پیمرا نے بچوں کے ایک غیر ملکی چینل ٹونامی کو لینڈنگ رائٹس کے چینل کے اجراء کی بھی منظوری دی ہے۔ اتھارٹی نے الیکٹرانک میڈیا ضابطۂ اخلاق 2015 ، جس کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنے احکامات مورخہ 18 اگست 2015 کے تحت نافذ کیا تھا ،کی بھی توثیق کر دی۔ یہ توثیق باقاعدہ چیئرمین پیمراکی تعیناتی کے بعد سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں کی گئی ہے۔ مزیدبرآں اتھارٹی نے پیمرا کے ایف ایم لائسنس یافتہ میسرز زینا سیٹلائیٹ پرائیویٹ لمٹیڈاور میسرز سمارٹ میڈیا کام پرائیویٹ لمٹیڈ کو حصص کی منتقلی اور نئے ڈائریکٹروں کی تعیناتی کی بھی منظوری دی۔ اتھارٹی نے اپنے اجلاس میں پیمرا ملازمین کی فلاح وبہبود کیلئے بھی اہم فیصلے کیے، جن میں پیمرا ملازمین کو ایڈہاک الاؤنس 2015اور پیمرا کے گریڈ ایک سے چھ تک کے ملازمین کیلئے نظر ثانی شدہ اوور ٹائم الاؤنس اور تعلیمی سبسڈی کی مد میں بھی اضافہ کی منظوری شامل ہے۔اتھارٹی نے پیمرا پروکیورمنٹ قوانین کو پپرا کے پروکیورمنٹ قانون 42(b) سے مطابقت کی بھی منظوری دی۔اجلاس میں چیئرمین پیمرا ابصار عالم، سیکریٹری اطلاعات صبا محسن رضا ، چیئرمین پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی ڈاکٹر اسماعیل شاہ ، نرگس ناصر(ممبر پنجاب)، سرفراز خان جتوئی (ممبر سندھ) منیر احمد بادینی(ممبربلوچستان)اور شاہین حبیب اﷲ (ممبر خیبرپختوانخواہ)نے شرکت کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرویزالہٰی کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ اورپمزہسپتال انتظامیہ کو بھی اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے رپورٹ پیرکو پیش کرنے کی ہدایت
-
8 فروری کے فراڈ الیکشن کی بینی فشری پیپلزپارٹی، ن لیگ اور ایم کیوایم ہیں
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی
-
خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا ز شریف کی جانب سے 100 گرام روٹی 16 روپے جبکہ 120 گرام نان 20 روپے مقرر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.