بھارت اور افغان ایجنسیاں مل کر پاکستان میں دہشت گردی کراتی ہیں ،’’را‘‘مہمند ایجنسی میں دہشت گردوں کو پیسے فراہم کرتی ہے،اغواء کیلئے لوگوں کو ٹیلی فون پردھمکیاں دیتا تھا،میرے پاس کوئی تعلیم نہیں تھی ،قران پاک اور دیگر کتابیں پڑھنے سے آنکھیں گھل گئیں ،سیکورٹی اداروں کے زیر حراست کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گرد لطیف اﷲ محسودکا مبینہ ویڈیو بیان
جمعہ 29 جنوری 2016 22:52
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گرد لطیف اﷲ محسودنے کہا ہے کہ بھارت اور افغان ایجنسیاں مل کر پاکستان میں دہشت گردی کراتی ہیں ،’’را‘‘مہمند ایجنسی میں دہشت گردوں کو پیسے فراہم کرتی ہے،اغواء کیلئے لوگوں کو ٹیلی فون پردھمکیاں دیتا تھا،میرے پاس کوئی تعلیم نہیں تھی مگرقران پاک اور دیگر کتابیں پڑھنے سے آنکھیں گھل گئیں۔
جمعہ کو نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی اداروں کے زیر حرا ست دہشت گرد لطیف اﷲ محسود کا ایک ویڈیوبیان سامنے آیا ہے جس میں لطیف اﷲ محسود کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی ٹی ٹی پی کے ذریعے کرائی جاتی ہے جبکہ تحریک طالبان پاکستان والے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ساتھ ہیں۔(جاری ہے)
’’را‘‘مہمند ایجنسی میں طالبان کے امیر عبدالوالیٰ کو پیسے اور تربیت فراہم کرتی ہے۔
اس کا کہنا تھا کہ طالبان ایسے لوگ ہیں کہ ان کے خلاف کوئی بھی بات کرے گا وہ اسے ختم کر دیں گے اور اگر بھارت طالبان کو زیادہ فنڈنگ کر کے پاکستان میں دہشت گردی کرا سکتا ہے تو پاکستان بھی بھارت کو دہشت گردوں کے ذریعے پیغام بھیج سکتا ہے کہ یہ ہمارے ساتھ ہیں۔ وڈیو بیان میں لطیف اﷲ محسود نے بتایا کہ وہ لوگوں کو تاوان کے لیے اغواء اور ٹیلی فون پر دھمکیاں دیا کرتاتھا اور اس کے پاس کوئی تعلیم نہیں تھی لیکن جیل میں آکر اس نے قران پاک اور دیگر کتابیں پڑھیں تو اس کی آنکھیں گھل گئیں۔واضح رہے کہ لطیف اﷲ مسعود ٹی ٹی پی پاکستان میں طالبان کا نائب تھا اور اسے2014ئمیں امریکہ نے پاکستان کے حوالے کیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.