ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد کو ڈراپ کر دیے جانے کا امکان

muhammad ali محمد علی جمعہ 29 جنوری 2016 23:46

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد کو ڈراپ کر دیے جانے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2016ء)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد کو ڈراپ کر دیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کو منتخب کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سلیکٹرز اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کی موجودگی میں اہم اجلاس بھی ہوا۔ ذرائع کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ مسلسل مواقع دینے کے باوجود پرفارم نہ کرنے پر قومی سلیکٹرز نے اوپننگ بلے باز احمد شزاد کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ممکنہ طور پر شرجیل خان اور کامران اکمل کی ٹیم میں واپسی ہو سکتی ہے۔