اسلام آباد،سیکٹر جی ایٹ میں ریپڈ رسپانس فورس پرفائرنگ،جوابی کاروائی میں ایک شخص گرفتار،دوسرا فرار

ہفتہ 30 جنوری 2016 00:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29جنوری۔2016ء) وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی ایٹ ٹو میں پولیس اور رینجرز پر مشتمل ریپڈ رسپانس فورس پر دوران گشت کار سواروں نے فائرنگ کر دی ،پولیس نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے تعاقب کرکے کار کو روک کر ایک شخص کو گرفتار کر لیا جب کہ دوسرا فرار ہو گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سیکٹر جی ایٹ ٹو میں ریپڈ رسپانس فورس نے ایک کار کو مشکوک سمجھ کر اسے روکا تو کار سواروں نے رکنے کی بجائے فائرنگ شروع کر دی پولیس کی جوابی فائرنگ سے کار سوار فرار ہوئے لیکن پولیس نے تعاقب کرکے ایک کار کو روکا اور ایک شخص کو گرفتار کیا جب کہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :