امریکا کا مے ویدر باکسنگ کلب کوئٹہ کے محمد وسیم کا مداح نکلا

ہفتہ 30 جنوری 2016 11:33

امریکا کا مے ویدر باکسنگ کلب کوئٹہ کے محمد وسیم کا مداح نکلا

کوئٹہ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار30جنوری- 2016ء) بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پاکستانی باکسرکی خداداد صلاحیتیں دیکھتے ہوئے نامور امریکی مے ویدر باکسنگ کلب نے انہیں مدعو کرلیا ۔

(جاری ہے)

محمد وسیم کو مشہور و معروف مے ویدرباکسنگ کلب ایک ماہ کی خصوصی تربیت دے گا جس کے بعد محمد وسیم رواں سال اپریل میں روایتی حریف بھارت کے باکسر سندیپ سنگھ کے خلاف لندن میں 12 راؤنڈز پر مشتمل پروفیشنل فائٹ لڑیں گے ۔

محمد وسیم نے پروفیشنل کیرئیرکا آغاز گزشتہ سال کورین کمپنی کیساتھ معاہدے کے بعد کیا تھا۔ اب تک کورین باکسر بینٹم وٹ کو اور بنکاک کنگز کپ میں تھائی لینڈ کے باکسرز کو شکست دے چکے ہیں ۔ کامن ویلتھ ، ایشین اورسیف گیمز سمیت کئی مقابلوں کے فاتح محمد وسیم رواں سال کے آخر میں ورلڈ پروفیشنل ٹائٹل کے لئے بھی رنگ میں اتریں گے ۔