سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے سی آئی اے کو منہ توڑ جواب دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 30 جنوری 2016 11:47

سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے سی آئی اے کو منہ توڑ جواب دے دیا

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 جنوری 2016ء) : ایک کانفرنس کے دوران سابق صدر پرویز مشرف نے سی آئی اے کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے آئی ایس آئی کا دفاع کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی آئی اے کے ایک افسر نے طالبان کمانڈر اُسامہ بن لادن کو بنیاد بنا کر آئی ایس آئی کی کار کردگی پر سوالات اُٹھائے جس پر کرارا جواب دیتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف نے انہیں نائن الیون کا واقعہ یاد دلا دیا۔ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ جیسے ملک اور سی آئی اے جیسی کمپنی کے ہوتے ہوئے بھی نائن الیون جیسا حادثہ ہو سکتا ہے اور مختلف کمپنیوں کے 4 طیارے ہائی جیک ہو سکتے ہیں تو کسی بھی انٹیلی جنس کمپنی کی کم از کم ایک کوتاہی کو درگزر کیا جا سکتا ہے ، سابق صدر کے اس جواب کے بعد پورا ہال تالیوں سے گونج پڑا۔

متعلقہ عنوان :