محنت اور ایمانداری سے کامیابی حاصل کروں گی ‘ ردا عاصم

ہفتہ 30 جنوری 2016 12:04

محنت اور ایمانداری سے کامیابی حاصل کروں گی ‘ ردا عاصم

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جنوری۔2016ء) نامور چائلڈ سٹار ردا عاصم نے کہا ہے کہ محنت اور ایمانداری سے کامیابی حاصل کروں گی ، کوئی ایسا کردار ادا کرنا چاہتی ہوں جو میری پہچان بن جائے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ذاتی طور پر سفارشی اور پی آر سے کام حاصل کرنے والے افراد کو پسند نہیں کرتی ، محنت اور اپنے کام سے سچی لگن کامیابی کی پہلی سیڑھی سمجھی جاتی ہے ۔

اداکاری کے ساتھ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا میرے مشن میں شامل ہے کیونکہ تعلیم کے بغیر انسان نا مکمل ہے ۔ میں خوش قسمت ہوں کہ میرے والدین مجھے سپورٹ کر تے ہیں۔ ردا عاصم نے کہاکہ میں نے اپنے کیریئر کا آغاز ٹی سے کیا اور ٹی وی ہی میری پہلی ترجیح ہے ۔ خواہش ہے کہ کوئی ایسا کردار ادا کروں جو میری پہچان بن جائے اور اس مشن کی تکمیل کے لئے دن رات محنت کر رہی ہوں ۔