تعلیم کو عام کرنے سے جہالت اور بے روزگاری پر قابو پایا جا سکتا ہے ‘ جواد احمد

ہفتہ 30 جنوری 2016 12:22

تعلیم کو عام کرنے سے جہالت اور بے روزگاری پر قابو پایا جا سکتا ہے ‘ ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جنوری۔2016ء) معروف گلوکار و سماجی شخصیت جواد احمد نے کہا ہے کہ تعلیم کو عام کرنے سے جہالت اور بے روزگاری پر قابو پایا جا سکتا ہے ، آج پاکستان میں لاکھوں بچے سکول کی سطح پر تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ غربت اور روزگاری معاشرے میں ناسور کی شکل اختیار کر چکی ہے ، حکومت اور فلاحی اداروں کو چاہیے کہ تعلیم کو عام کرنے کے لئے اپنی جدوجہد کو تیز کریں ۔

معاشرے میں تعلیم کو عام کرنے سے دہشت گردی پر بھی قابو پایا جا سکتا ہے اس لیے ہمیں معاشرے میں محبت اور بھائی چارے کی فضاء قائم کرنی چاہیے ۔ ایک سوال کے جواب میں گلوکار جواد احمد نے کہا کہ پاکستان میں مزدوروں کو ان کے جائز حقوق دلانے کے لئے آواز اٹھانی چاہیے اور ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر جدوجہد کرنا ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :