مالی بد انتظامی کے الزامات ، شین وارن کا خیراتی ادارے’’ دی شین وارن فاؤنڈیشن‘‘ کو ختم کرنیکا اعلان

ہفتہ 30 جنوری 2016 12:37

مالی بد انتظامی کے الزامات ، شین وارن کا خیراتی ادارے’’ دی شین وارن ..

میلبورن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار30جنوری- 2016ء) آسٹریلیا کے سابق عظیم لیگ اسپنر شین وارن نے شدید مالی بدانتظامی کے الزامات پر اپنا خیراتی ادارہ ‘دی شین وارن فاؤنڈیشن’ کو ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔ لیجنڈری لیگ سپنر نے فاؤنڈیشن کو بند کرنے کا اعلان جمعے کو اپنے فیس بک صفحے میں ایک بیان میں کیا ۔

(جاری ہے)

شین وارن کا کہنا تھا کہ” دی شین وارن فاؤنڈیشن اور اس کے فنڈ کی تقسیم کے حوالے سے حالیہ فرضی قیاس آرائیوں کا جواب یہ ہے کہ ہم نے اب تک 3.67 ملین ڈالر تقسیم کئے ہیں اور اس سلسلے کا آخری چیک 18 مارچ 2016ء کو تقسیم کیا جائے گا ۔

آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ کے کا سرکاری ادارہ دی شین وارن فاؤنڈیشن کا آڈٹ کرے گا جو اکتوبر سے اس فاؤنڈیشن پر نظر رکھے ہوئے ہے ۔ یاد رہے کہ دی شین وارن فاؤنڈیشن کا قیام 2004ء میں عمل میں آیا تھا جس کا مقصد آسٹریلیا میں شدید بیماریوں کا شکار اور غریب بچوں کی زندگیوں میں خوشیاں بھرنا تھا ۔

مالی بد انتظامی کے الزامات ، شین وارن کا خیراتی ادارے’’ دی شین وارن ..