نیوزی لینڈ ، پاکستان کے درمیان فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل آج رات آکلینڈ میں کھیلا جائیگا

ہفتہ 30 جنوری 2016 12:44

نیوزی لینڈ ، پاکستان کے درمیان فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل آج رات آکلینڈ ..

آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جنوری۔2016ء) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل اتوار کو ایڈن پارک ‘آکلینڈ میں کھیلا جائے گا ‘میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے ‘ولنگٹن میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈنے پاکستانی کو 70 رنز کے واضح مارجن سے شکست دی جبکہ نیپئر میں شیڈول دوسرا ون ڈے بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا میچ کل کھیلا جائیگا ادھرقومی ٹیم کے کپتان اظہر علی خان نے کہاہے کہ آخری میچ جیتنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے ماضی میں کی گئی غلطیاں نہیں دہرائینگے ۔انہوں نے کہاکہ نیوزی لینڈ آسان حریف نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ باؤلر حریف بلے بازوں پر قابو پانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے ، تیسرا ون ڈے جیت کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ آل راوٴنڈر شعیب ملک پہلے میچ میں انجری کی وجہ سے نہیں کھیل پائے تھے، تیسرے میچ میں ان کی شرکت کا فیصلہ فٹنس دیکھ کر کریں گے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی جیتا تھا، ون ڈے بھی جیت سکتے ہیں۔ دوسری جانب شعیب ملک کا کہنا ہے کہ مکمل فٹ ہوں اور تیسرے میچ میں شرکت کروں گا۔