جنوبی افریقہ، انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 3 فروری کو کھیلا جائیگا

ہفتہ 30 جنوری 2016 12:44

جنوبی افریقہ، انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز ..

بلوم فونٹین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جنوری۔2016ء) جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 3 فروری کو بلوم فونٹین میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 6 فروری کو پورٹ الزبتھ، تیسرا 9 فروری کو سینچورین، چوتھا 12 فروری کو جوہانسبرگ جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 14 فروری کو کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔ دورے میں شامل پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 19 فروری کو کیپ ٹاؤن اور دوسرا 21 فروری کو جوہانسبرگ کھیلا جائیگا۔