آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی کل سڈنی میں کھیلا جائیگا

ہفتہ 30 جنوری 2016 12:45

آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی ..

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جنوری۔2016ء) آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل اتوار کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ مہمان ٹیم بھارت کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

ایڈیلیڈ اوول میں کھیلے گئے پہلے میچ میں دھونی الیون نے کینگروز کو 37 رنز سے شکست دی ‘ میلبورن میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں بھارت نے 27 رنز سے فتح حاصل کرکے سیریز اپنے نام کر لی۔ واضح رہے کہ ون ڈے سیریز میں آسٹریلیا نے بھارت کو پانچ میچز کی سیریز میں 4-1 سے شکست دی تھی۔

متعلقہ عنوان :