بھارت میں ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستانی دستے کی روانگی کا سلسلہ 2 فروری سے شروع ہوگا

ہفتہ 30 جنوری 2016 12:58

بھارت میں ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستانی دستے کی روانگی کا سلسلہ 2 فروری ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جنوری۔2016ء)بھارت میں آئندہ ماہ ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستانی دستے کی روانگی کا سلسلہ 2 فروری سے شروع ہوگا۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے حکام کے مطابق ساؤتھ ایشین گیمز میں 456 رکنی پاکستانی دستہ شرکت کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں شرکت کے لئے حکومت نے باضابطہ طور پر اجازت دی ہے جس کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 456 رکنی پاکستانی دستہ کی روانگی کا سلسلہ 2 فروری سے شروع ہوگا۔ ایونٹ میں شرکت کے لئے دستہ اسلام آباد، کراچی اور لاہور سے روانہ ہوگا۔ واضح رہے کہ ساؤتھ ایشین گیمز 6 سے 16 فروری تک بھارت میں ہوں گے۔حکام کے مطابق ایونٹ کی تیاری کے لئے مختلف فیڈریشنوں کے تربیتی کیمپ جاری ہیں جس میں کوچز انہیں جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔امید ہے کہ ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان زیادہ سے زیادہ میڈلز جیت کا ملک کو واپس لوٹیں گے۔