سابق کپتان شعیب ملک یکم فروری کو 34 ویں سالگرہ منائیں گے

ہفتہ 30 جنوری 2016 13:13

سابق کپتان شعیب ملک یکم فروری کو 34 ویں سالگرہ منائیں گے

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جنوری۔2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑی شعیب ملک یکم فروری 2016ء کو 34برس کے ہو جائیں گے وہ اپنی سالگرہ دھوم دھام سے منائیں گے اس سلسلے میں کرکٹ کے شائقین اور شعیب ملک کے مداح بھی سالگرہ کی تقاریب منعقد کریں جہاں کیک کاٹے جائیں گے اور شعیب ملک کی درازی عمر کیلئے دعائیں مانگی جائیں گے۔

(جاری ہے)

شعیب ملک یکم فروری 1982ء کو پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں پیدا ہوئے انہوں نے ون ڈے کرکٹ کا آغاز1999ء میں ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلتے ہوئے کیا جبکہ ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز 2001ء میں بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلتے ہوئے کیا۔شعیب ملک نے 2010ء میں بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سے شادی کی وہ شادی کے بعد اپنی چھٹی سالگرہ منائیں گے۔

متعلقہ عنوان :