شدت پسند تنظیم داعش نے ہزاروں بھارتیوں کو اپنے ہی ملک کے خلاف جنگ کرنے پر تیار کر لیا

ہفتہ 30 جنوری 2016 13:38

شدت پسند تنظیم داعش نے ہزاروں بھارتیوں کو اپنے ہی ملک کے خلاف جنگ کرنے ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جنوری۔2016ء) شدت پسند تنظیم داعش نے ہزاروں بھارتیوں کو اپنے ہی ملک کے خلاف جنگ کرنے پر تیار کر لیا ہے۔ بھارتی ٹی وی چینل ”زی ٹی وی“ کی رپورٹ کے مطابق شام میں برسرپیکار شدت پسند تنظیم نے انٹرنیٹ کے ذریعے ہزاروں بھارتی شہریوں سے رابطہ کیا ہے۔ ان میں سے 30ہزار سے زائد بھارتی شہری داعش کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور شدت پسند تنظیم کے ساتھ مل کر اپنے ہی ملک کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ایوانوں میں ہل چل مچ گئی داعش ان 30ہزار افراد کو بھارتی حکومت کا خفیہ ڈیٹا چرانے کیلئے بھی استعمال کر رہی ہے جو بعد میں جنگی حکمت عملی کے طور پربھارت کو نقصان پہنچانے کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اب سائبر آفیشلز بھارت کے سوشل میڈیا صارفین کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ انہیں داعش سے رابطہ کرنے سے روکا جا سکے۔ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ریاست مہاراشٹر کے انسداددہشت گردی فورس کے حکام کا کہنا تھا کہ وہ اب تک 94ایسی ویب سائٹس بلاک کر چکے ہیں جن پر داعش کے متعلقہ مواد موجود تھا۔

متعلقہ عنوان :