فلمسازوں کو اپنی مرضی کے مطابق کام کی اجازت ملنی چاہیے ‘ جیا بچن

ہفتہ 30 جنوری 2016 13:49

فلمسازوں کو اپنی مرضی کے مطابق کام کی اجازت ملنی چاہیے ‘ جیا بچن

بنگلور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء) معروف سابق بولی ووڈ اداکارہ اور راجیا سبھا کی رکن جیا بچن کا کہنا ہے کہ فلمسازوں کو انکی مرضی و منشاء سے کام کرنے کی اجازت ہو نی چاہیے۔

(جاری ہے)

بنگلور انٹرنیشل فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کے دوران اداکارہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلمسازوں کو حکومت کی مداخلت کے بغیر انڈسٹری کی بہتری کیلئے کام کی اجازت حاصل ہونی چاہیے۔

انکا کہنا تھا کہ وہ چیف منسٹر سدرمیہ سے درخواست کرنا چاہتی ہیں کہ وہ فلمسازوں ، تکنیک کاروں اور طلباء کو انکی مرضی کے مطابق کام کی اجازت دیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ حکومت کا کام تو تخلیق کاروں کے کام کی حوصلہ افزائی ہوتا ہے اور انھیں پوری امید ہے کہ چیف منسٹر انکی درخواست پر لازماً عملدر آمد کرائیں گے