سلینا گومز مستقبل قریب میں اداکاری پر ذیادہ توجہ دینے کی خواہاں

ہفتہ 30 جنوری 2016 14:07

سلینا گومز مستقبل قریب میں اداکاری پر ذیادہ توجہ دینے کی خواہاں

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء) معروف ہالی ووڈ گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومز کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل قریب میں ذیادہ توجہ صرف اداکاری کی جانب مبذول رکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔23سالہ ملٹی ٹیلنٹڈ سٹار اب تک کئی ایک فلموں میں شاندار ادا کاری کا مظاہرہ کر چکی ہیں۔ علا وہ ازیں انکی نئی آنے والی فلموں میں ”نیبرز2“اور ”دی فنڈامینٹلز آف کیئرنگ “ کے نام شامل ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وہ اپنی نئی آنے والی میوزیکل البم ”ریوائیول‘ ‘ رواں سال اکتوبر میں ریلیز کرنے کا ادارہ رکھتی ہیں۔ورائٹی ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ گلوکاری کے میدان سے ذیادہ فلموں میں مضبوط کیریئر کی بنیاد رکھ سکتی ہیں لہٰذا انھوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ مستقبل قریب میں موسیقی سے ذیادہ اداکاری پر توجہ دیں گی۔انکا مزید کہنا ہے کہ وہ موسیقی کو خیر باد نہیں کہیں گی تاہم اداکاری انکی پہلی ترجیح ہو گی

متعلقہ عنوان :