بھارتی فلم ’ائیر لفٹ ‘ خود اپنے ملک میں ہی تنقید کی زد میں

ہفتہ 30 جنوری 2016 14:09

بھارتی فلم ’ائیر لفٹ ‘ خود اپنے ملک میں ہی تنقید کی زد میں

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء) بالی وڈ کی بہت زیادہ مقبولیت حاصل کرنے والی ایک حالیہ فلم ’ایئر لفٹ‘ نے نئی دہلی حکومتی حلقے میں غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔ اس فلم میں 1990 میں عراق کی جانب سے کویت پر قبضے کے بعد کویت سے ایک لاکھ ستر ہزار سے زائد بھارتی باشندوں کو وہاں سے نکالنے کو موضوع بنایا گیا ہے۔ فلم میں بھارتی سفارتکاروں کی خود غرضی دکھائی گئی ہے ساتھ ہی فلمی مناظر سے اندازہ ہوتا ہے کہ کویت میں متعینہ یہ سفارتکار اپنے ہم وطنوں کو درپیش مسائل کے احساس سے عاری اور حساسیت سے محروم تھے۔

بھارتی حکومت اس فلم میں اپنے سفارتکاروں کی تصویر گری پر سخت برہمی کا اظہار کر رہی ہے۔ بھارت کی وزارت داخلہ نے گزشتہ ہفتے ریلیز ہونے والی اس فلم کے بارے میں ایک بیان میں اسے ’افسانہ طرازی‘ قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کے ترجمان وکاس سواروپ نے ایک ٹوئیٹ میں لکھا ہے، ”یہ فلم تفریح سے بھرپور تاہم حقائق سے دور ہے“۔ سواروپ جن کے ناول پر مبنی بالی ووڈ کی فلم ’سلم ڈاگ ملینیئر‘ نے غیر معمولی شہرت حاصل کی تھی، کا ایک کہنا تھا، ”فلمیں اکثر و بیشتر حقائق اور اصل واقعات کی بجائے مفروضات اور مغالطے پر مبنی ہوتی ہیں اور خاص طور سے فلم ایئر لفٹ میں 1990 میں کویت میں ہونے والے واقعات کی منظر کشی میں فنی آزادی کا بہت زیادہ استعمال کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :