لیونارڈو ڈی کیپریو اپنی ایک فلم پرستاروں سے چھپانے کی کو شش کرنے لگے

ہفتہ 30 جنوری 2016 14:09

لیونارڈو ڈی کیپریو اپنی ایک فلم پرستاروں سے چھپانے کی کو شش کرنے لگے

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء) معروف ہالی ووڈ سٹارلیونارڈو ڈی کیپریواور ساتھی ٹوبے میگوئیر اپنی1995ء میں عکسبند کی جانے والی فلم ”ڈانز پلم“کو پرستاروں سے چھپانے کی کو شش کر رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لیونارڈو ڈی کیپریو اور ٹوبے میگوئیرکی 1995ء میں عکسبند کی جانے والی تجرباتی فلم کو نمائش کیلئے پیش نہیں کیا گیا تھا اور وہ ڈبے کی نظر ہو گئی تھی۔

کچھ عرصہ قبل فلمسازنے مذکورہ فلم کوآن لائن مفت میں ویمیو پر ریلیز کر دیا۔

(جاری ہے)

انٹرٹینمنٹ ویکلی کی رپورٹ کے مطابق دونوں ستاروں کی جانب سے مذکورہ فلم کی نمائش پر پابندی کی غرض سے قانونی کاروائی بھی کی گئی تھی۔علا وہ ازیں حال ہی میں ویمیو کی طرف سے بھی واقع کا علم ہونے پر فلم ویب سائٹ سے ہٹا دی گئی ہے۔ واضح رہے فلم جب سے تیار کی گئی ہے تب سے امریکہ اور کینیڈا میں اس کی نمائش پر پابندی عائد ہے۔ تاہم فلم کی نمائش پر عائد کی جانے والی پابندی کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔فلم پروڈیوسر کا کہنا ہے کہ انھوں نے فلم کو مفت میں انٹرنیٹ پر صرف اس لئے ریلیز کیا تھا کیونکہ وہ اپنا کام دنیا کو دکھانا چاہتے تھے

متعلقہ عنوان :