قومی ہاکی ٹیم کے ٹرائلز ، دو صوبوں سے27 کھلاڑی شریک

ہفتہ 30 جنوری 2016 14:14

قومی ہاکی ٹیم کے ٹرائلز ، دو صوبوں سے27 کھلاڑی شریک

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار30جنوری- 2016ء) پاکستان ہاکی ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائیلز ہاکی کلب میں ہوئے دو صوبوں سے صرف 27 کھلاڑیوں نےحاضری دی ۔

(جاری ہے)

اندرون سندھ سے 9، بلوچستان سے 11 اور کراچی کے 7 کھلاڑیوں نے ہاکی کھیلنے میں دلچسپی ظاہر کی ۔ سلیکٹر وسیم فیروز نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ کم حاضری کو دیکھتے ہوئے ٹرائیلز میں ایک دن کا مزید اضافہ کیا گیا ہے، امید ہے ہفتے کو مزید کھلاڑی ہاکی کلب کا رخ کریں گے ۔