”پی آئی اے“ کی پرواز اپنے 41مسافروں کا سامان ابوظہبی سے ساتھ لانا بھول گئی

مسافروں کا شدید احتجاج ، انتظامیہ کے ساتھ الجھ پڑے

ہفتہ 30 جنوری 2016 14:14

”پی آئی اے“ کی پرواز اپنے 41مسافروں کا سامان ابوظہبی سے ساتھ لانا بھول ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جنوری۔2016ء) ابوظہبی میں لاہور پہنچنے والی قومی ایئرلائنز ”پی آئی اے“ کی ایک پرواز اپنے 41مسافروں کا سامان ابوظہبی سے ساتھ لانا بھول گئی جس کی وجہ سے علامہ اقبال انٹرنیشنل لاہور ایئرپورٹ پر بھولے گئے سامان کے مسافروں اور پی آئی اے کے عملہ کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی آئی اے حکام نے مسافروں کو یقین دلایا کہ ان کا سامان جن میں 90بیگ شامل ہیں اگلی پرواز سے لاہور پہنچادیا جائے گا۔ پی آئی اے حکام کے مطابق طیارہ چھوٹا ہونے کی وجہ سے سامان رکھنے کی گنجائش کم تھی جس کے باعث سامان مذکورہ پرواز کے ذریعے نہ لایا جاسکا۔

متعلقہ عنوان :